دلچسپ و عجیب
31 اگست ، 2012

کیلیفورنیا: خاتون کا16400جوتے اور شوپیس جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ

کیلیفورنیا: خاتون کا16400جوتے اور شوپیس جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ

لاس اینجلس …دنیا بھر کے لوگوں کی عادات جہاں مختلف ہوتی ہیں ویسے ہی انکے شوق بھی ایک دوسرے سے متفرق ،انوکھے اور نرالے ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کی ملاقات کچھ ایسے ہی دلچسپ شوق کی حامل امریکی ریاست کیلیفورنیاکی51سالہ ڈارلین فلن نامی خاتون سے کرواتے ہیں۔ڈارلین کو جوتے اور جوتوں کے ڈیزائن کی حامل اشیاء جمع کرنے کا جنون کی حد تک شوق ہے جسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے جوتوں سمیت ایسی 16ہزار400اشیاء جمع کر رکھی ہیں۔جوتوں کے ڈیزائن والی اشیاء کے لیے ڈارلین کا دیوانہ پن اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ انکے گھر کے فرنیچر سے لیکر شوپیس،واش روم کی اشیاء ،کچن کے برتنوں ،کپڑوں،ہینڈ بیگزاور پرفیومزکے علاوہ گھر کی لائٹنگ تک میں جوتے،ہیلز اور سینڈلز نمایاں طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔2006میں پہلی بار 7ہزار765آئٹمز کیساتھ سب سے زیادہ جوتوں کی اشیاء رکھنے کے حوالے سے گینز میں اپنا نام شامل کروانے والی ڈارلین نے اب اپنا مجموعہ16ہزار400تک پہنچاکر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔واضح رہے کہ The Shoe LadyاورQueen of Soleکے نام سے مشہور ڈارلین کے اس مجموعے کی قدر وقیمت کم وبیش5لاکھ ڈالر تک جاپہنچتی ہے جو ایک بار پھر گینز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :