Time 06 مئی ، 2020
کھیل

اظہر علی کا ٹرپل سنچری بیٹ بھارتی میوزیم نے خرید لیا

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا واحد ٹرپل سنچری بیٹ اور چیمپئنز ٹرافی شرٹ مجموعی طور پر 22 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی، رقم کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے اپنا بیٹ اور شرٹ نیلامی کے لیے رکھی تھی۔

اظہر علی نے اپنی واحد ٹرپل سنچری جس بلے سے بنائی تھی وہ 10 لاکھ روپے میں نیلام ہوا ہے اور یہ بیٹ ایک انڈین میوزیم نے نیلامی میں خریدا۔

اظہر علی کی چیمپئنز ٹرافی وننگ شرٹ 11 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی اور یہ شرٹ کیلیفورنیا میں رہائش پزیر کاش ویلانی نے خریدی۔

نیو جرسی کے شہری جمال خان نے بھی شرٹ کا دس فیصد عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر نیلامی کے عمل سے 22 لاکھ روپے اکٹھے ہوئے ہیں جو کورونا وائرس کے متاثرین کی براہ راست مدد اور کھیل سے وابستہ مستحق افراد تک بھی پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

مزید خبریں :