31 اگست ، 2012
لندن … ریس کوئی بھی ہو مقابلہ ہوتا ہے آگے نکلنے کا لیکن بر طا نیہ میں منچلو ں نے الٹی دوڑ لگادی۔بر طانیہ کے ایک قصبے میں ہونے والی اس منفرد ریس میں حصہ لینے والوں کو آ گے نہیں بلکہ پیچھے پہنچنے کی جلدی تھی اسی لئے تو سب الٹا دوڑ پڑے۔ نگا ہیں آگے اور منزل پیچھے یہ آ سان کام نہیں لیکن جناب ان افراد نے کئی میٹر تک الٹا دوڑ کر یہ مشکل کا م بھی کر دکھا یا۔ کہتے ہیں الٹا دوڑنا صحت کیلئے ڈبل فا ئدہ مند ہے، تو شا ید فٹ رہنے کا شوق ہی ان افراد کو اس انوکھی ریس میں حصہ لینے پر مجبو ر کر دیتا ہے ۔