دلچسپ و عجیب
01 ستمبر ، 2012

نیو یار ک خون آشام بلاوٴں کے قبضے میں، شہری خو ف سے کپکپا اٹھے

نیو یار ک خون آشام بلاوٴں کے قبضے میں، شہری خو ف سے کپکپا اٹھے

نیویارک … کیا ہو اگر شہر کی سڑ کو ں پرنکل آ ئیں خو فنا ک شکلو ں والی خو ن آشام بلائیں ؟، نیو یار ک کے شہری اُس وقت خو ف سے کپکپا اٹھے جب چند نوجوان بھو ت اور چڑیلوں جیسا روپ دھا ر کر انہیں ڈرانے سڑکوں پر نکل آئے۔ خون سے بھر ے چہرے اور دل دہلا نے والے روپ دیکھ کر بچے بڑوں سے لپٹ گئے تو کہیں کچھ بڑ وں کی بھی سانسیں اوپر کی اوپر اور نیچے کی نیچے رہ گئیں۔ یہ خو فنا ک شرارت ایک نئے ٹی وی پروگرام کی پروموشن کیلئے کی گئی تھی جس نے کچھ کو ڈرایا تو کچھ باہمت افراد مسکر ا کر آگے چل دیئے ۔

مزید خبریں :