صحت و سائنس
01 ستمبر ، 2012

راولپنڈی : نجی اسپتال میں کانگو بخار کا مریض دم توڑگیا

راولپنڈ ی … راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں چکوال سے لایا گیا مریض دم توڑ گیاہے، انتقا ل کے ایک دن بعدمعلوم ہواکہ وہ کانگووائرس میں مبتلا تھا، اس کے علاج پر مامور ڈاکٹر اور 21 پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جارہا ہے۔ چکوال کے علاقے چوآسیدن شاہ سے کانگو وائرس میں مبتلا مریض 27 اگست کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی لایا گیا، جو 2 روز بعد انتقال کر گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ مریض میں کانگو وائرس کی تصدیقی رپورٹ 30 اگست کو موصول ہوئی۔ مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی بھی آبزرویشن شروع کردی گئی ہے اور وائرس کے ممکنہ پھیلاوٴ کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ عملے کے تمام ضروری ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور دیگر حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

مزید خبریں :