دلچسپ و عجیب
07 ستمبر ، 2012

بینکاک میں پہلے ہولا ہوپ مقابلے کا انعقاد،1400افراد کی شرکت

بینکاک میں پہلے ہولا ہوپ مقابلے کا انعقاد،1400افراد کی شرکت

بینکاک…این جی ٹی…تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں پبلک ہیلتھ منسٹری کی جانب سے لوگوں میں ورزش کا شعور اُجاگر کرنے کے لیے پہلے ہولا ہوپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اپنی نوعیت کے اس منفر اور دلچسپ مقابلے میں ملک بھر کے مختلف صوبوں سے49ٹیموں نے حصہ لیا جس میں30،30کھلاڑی موجود تھے۔اس مقابلے میں15سے50سال کی عمر کے 1ہزار400کھلاڑی موجود تھے جنہوں نے 30منٹ تک اپنے پیٹ و کمر کے گرد ہولا ہوپ رنگز گھماتے ہوئے جسم کی چستی اور فٹنس کا ثبوت پیش کیا۔ہولا ہوپس کا پہلا مقابلہ جیتنے والی ٹیم کو1ہزار280ڈالر کے انعام سے نوازا گیا۔

مزید خبریں :