دلچسپ و عجیب
08 ستمبر ، 2012

یہ کیچوا ہے یا سانپ؟ 19انچ بڑا کیچوا پکڑ لیا گیا

یہ کیچوا ہے یا سانپ؟ 19انچ بڑا کیچوا پکڑ لیا گیا

بیجنگ…این جی ٹی…آج کل ماہرینِ حیاتیات کئی انچ بڑے کیچوے کو لے کر پریشان ہیں۔چین کے صوبے یونان میں ایک شخص نے پانی کی گندی نالی سے 19انچ بڑاکیچواپکڑ لیا ہے۔ اِس شخص کے مطابق وہ اپنے گھر کے عقبی باغیچے میں کھجوریں سکھانے کے لیے رکھ رہا تھا جب اس کی نظر نالی میں رینگتے ایک بڑے کیچوے پر پڑی۔کم و بیش آدھا میٹر لمبا یہ کیچوا ناصرف جلد ہی چین کے مقامی لوگوں میں وجہِ شہرت بن گیا ہے بلکہ دنیا بھر کے سائنس دان بھی اتنے لمبے کیچوے کی نشوونما کے بارے میں سوالات لے کر پریشان ہیں۔

مزید خبریں :