08 ستمبر ، 2012
روم…این جی ٹی…ڈانس بہترین جسمانی ایکسرسائز کے ساتھ ساتھ زندہ دِلی کی علامت بھی ہے،یونان میں رقص کاروں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرایسا روائتی رقص پیش کیا کہ عالمی ریکارڈ ہی بنا دیا۔ یونان کے شہرVolos میں بیک وقت 5ہزار 6سو40 افرادنے ایک لمبی قطار میں کھڑے ہو کر یونان کے روائتی رقص کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔اس ڈانس میں 14سے 89سال تک کی عمر کے افراد نے شرکت کرتے ہوئے مقامی ثقافتی موسیقی پرڈانس کر کے اپنا نام گینز بک میں ریکارڈ کروادیاہے۔