10 ستمبر ، 2012
سکری منٹو…دنیا بھر کے لوگوں کی عادات جہاں مختلف ہوتی ہیں ویسے ہی اُن کے شوق بھی ایک دوسرے سے انوکھے اور نرالے ہوتے ہیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک Andy Swanنامی شخص کو ہاتھیوں سے اتنی محبت ہے کہ وہ اصلی ہاتھی تو پال نہیں سکا لیکن اس نے اپنی اس محبت کے اظہار کیلئے اپنے گھر میں 10ہزار ہاتھی کی شکل والی اشیاء اور شوپیس جمع کرلئے ہیں ۔اس جنونی کو"The Elephant Man"کے نام سے بھی پکاراجاتا ہے جس کا نام اس منفرد کارنامے کے سلسلے میں ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔