دلچسپ و عجیب
10 ستمبر ، 2012

ڈارتھ ویڈر کا6.7فٹ اونچے کیک ، دیکھنے اور کھانے والے دنگ

 ڈارتھ ویڈر کا6.7فٹ اونچے کیک ، دیکھنے اور کھانے والے دنگ

آرلینڈو…این جی ٹی… امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شیف امانڈا اوک لیف نے ا سٹار وار زسیریز کے مشہور کردار ڈارتھ ویڈر(Darth Vader)کا دیوہیکل کیک تیار کرکے دیکھنے و کھانے والوں کو حیران کردیا ۔اسٹار وارزسیریز میں وِلن کے مشہور کردار کے سیاہ رنگ کا ہیلمٹ،ماسک اور زرہِ بکتر پہنے ہوئے، ڈارتھ ویڈر کا یہ کیک امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈومیں اسٹار وارز کنونشن کے منتظمین نے فلم کے مداحوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کروایا تھا۔6فٹ 7انچ قامت اور500پونڈ وزن کے حامل اس ڈارتھ ویڈر کیک کی تیاری میں386انڈے2گیلن دودھ،ساڑھے تین کپ ونیلا،11کپ آٹا،103کپ چینی ،57پونڈ مکھن اور210پونڈ گھر کے بنے ہوئے مارش میلوز استعمال کیے گئے۔تربوز کے فلیور سے بنائی گئی لائٹ سے برلیے کھڑا یہ ڈارتھ ویڈر بعد ازاں کنونشن میں آئے600افراد کے منہ کا نوالا بنادیا گیا۔

مزید خبریں :