10 ستمبر ، 2012
اسٹاک ہوم…این جی ٹی…ٹریفک حادثات دنیا بھر میں رو ز کا معمول ہی بن گئے ہیں ایسے میں انسانی جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کار ساز کمپنیاں بہتر اور محفو ظ گاڑیاں تیا ر کر نے کے کوششوں میں مصروف ہیں ۔ حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سوئیڈن کی کار ساز کمپنی کی تیار کردہ گاڑی کو دنیا کی محفوظ ترین کارکے طور پر اپنی ریکارڈبک میں شامل کیا ہے۔اس جدید ترین کار میں حاد ثے سے بچنے کی صلاحیت بھی مو جو د ہے جس کے تحت اگر ڈرائیور بر وقت بر یک نہ لگا ئے پا ئے تو کار خو د بخو د رک جا ئے گی ۔شمالی امریکہ کے نیشنل ہائی وے پر Volvo V40نامی اس کارکو کئی کامیاب آزمائشوں کے نتیجے میں دنیا کی محفوظ ترین کار ٹھہرایا گیا ہے جواس میں نصب کئی ائیر بیگز اور مختلف حفاظتی انتظامات کی بدو لت حادثہ ہونے کی صو رت میں گا ڑی میں مو جو د ا فرا د کی سلامتی کویقینی بناتی ہے۔