محکمہ صحت سندھ کی سستی، 32 ہزار سے زائد افراد کورونا ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر

فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی سست روی کے باعث صوبے کے 32 ہزار سے زائد افراد اپنے کورونا کے ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں۔

 ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ کی کورونا سے متعلق رپورٹ میں بڑا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق اس وقت 32568 نمونے ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں جب کہ یومیہ بنیادوں پر کورونا کے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صوبےمیں سرکاری و نجی کل 28 لیبارٹریاں کورونا کا ٹیسٹ کررہی ہیں جب کہ 15 نجی و سرکاری لیبارٹریاں ٹیسٹ ہی نہیں کررہیں۔

 وی ٹی ایم میں نمونوں کی کولڈ چین برقرار نہ رکھی گئی تو نمونے ضائع ہونے کاخدشہ بھی موجود ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ضلع کشمور کے 2877،دوسرے نمبر پرکراچی کے ضلع وسطی میں 2265 افراد ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں۔ 

اس کےعلاوہ سکھر کے 2200 ، سجاول 1741، نوشہرو فیروز 1612 اور شہید بینظیرآباد میں 1384 نمونے نتائج کے منتظر ہیں۔ 

رپورٹ کےمطابق صوبے کا کوئی ضلع ایسا نہیں جہاں کورونا کے مریض اپنے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار نہ کررہے ہوں۔

مزید خبریں :