10 ستمبر ، 2012
لندن …اچھی یاداشت کے ساتھ ساتھ کسی خا ص فن کا ماہر ہوناہر انسان کی خصوصیت نہیں ہوتی لیکن اگر ایسا ہو تو زندگی کے ہر موڑ پرکامیابی یقینی ہوتی ہے۔لندن نژادپیٹرک ویل میں ایک ماہر آرٹسٹ کی تمام خوبیاں موجود ہیں جو اس کی نیو یارک شہر کی بنائی گئی حالیہ تصویر میں خوبصورتی سے نمایاں ہے جہاں اُس نے ایک ہی اسکیچ میں پورے نیویارک کی عمارتیں سمودی ہیں۔اس مقصد کے لیے ویل نے مین ہٹن کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی102ویں منزل سے چار دنوں تک شہر کی بلند و بالا اور شاہکارعمارتوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور کئی دنوں کی محنت کے بعد انہیں کینوس پر ہو بہو منتقل کردیا۔طویل محنت کے بعد یاداشت کے ذریعے تخلیق کیے گئے مصوری کے اس شاہکار میں کئی اہم چھوٹی بڑی عمارتیں نمایاں نظر آرہی ہیں جس کے لیے ڈیل نے صرف گرافک قلم اور اعلٰی درجے کا کاغذ استعمال کیا۔ڈیل کے اس آرٹسٹ کارنامے کی ٹائم لیپس وڈیو نے راتوں رات آن لائن بیحد شہرت حاصل کرلی ہے جہاں لوگ اسکی صلاحیتوں کی داد دیتے نظر آرہے ہیں۔