10 ستمبر ، 2012
ولاڈی واسٹک …روس کے شہر Vladivostokکو رواں سال ایشیا پیسیفک اکنامک کو آپریشن(APEC)فورم کے اجلاس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔شہر میں مختلف ممالک کے سربراہوں کی آمد کے موقع پر 20منٹ تک شاندار آتش بازی اور لیزر لائٹنگ شو کا اہتمام کیا گیا۔275ملین روسی روبلز(5اعشاریہ4ملین پاؤنڈ )کی مالیت سے پیش کیے گئے اس آتش بازی کے مظاہرے اور لیزر لائٹنگ کے شو کو دیکھنے ہزاروں افراد نے شہر کی بندرگاہ کا رُخ کیااور موسیقی کی دُھن کے ساتھ ناچتی لیزر لائٹوں کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔