10 ستمبر ، 2012
لندن …قدرت کے انمول اور خوبصورت شاہکاروں کی شکل کے نمونے بنانے والے باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں ہے ۔ایسے ہی ایک باصلاحیت فن کار نے کاغذ کو بغیر کاٹے انتہائی مہارت سے اس کی تہہ بندی کرتے ہوئے جانوروں کے خوبصورت فن پارے تیار کئے ہیں۔اس ماہر اور ہنر مندفن کار نے ان شاہکاروں کو مختلف رنگوں کے کاغذ اور گتے کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جن میں مختلف کیڑے مکوڑوں اور مچھلیوں سمیت تقریباً تمام جانوروں کے مجسمے شامل ہیں۔