17 ستمبر ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…امریکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے بلند قامت گھوڑے اور گدھے کے نام بھی گینز بک آف ریکارڈز کے2013کے ا یڈیشن میں شامل کرلیے گئے ہیں۔امریکی ریاست مشی گن میں اپنے مالکان کے ساتھ رہنے والے2ہزار600پونڈ وزنی11سالہ بگ جیک نامی گھوڑے کا قد6فٹ8انچ ہے ۔ اسی طرح ریاستِ کیلیفورنیا کے اوکلوہاما سیم نامی4سالہ گدھے کا قد5فٹ1انچ ہے جو عام گدھون کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ان دونوں ہی بلند قامت جانوروں کے نام حال ہی میں شائع ہونے والی گینز ریکارڈز کی نئی کتاب کا حصہ بنائے گئے ہیں جبکہ ان کے مالکان کو اعزازی سند سے نوازا گیا ہے۔