18 ستمبر ، 2012
برازیلیا…این جی ٹی…انسان کی زندگی و موت خداکے ہاتھوں میں ہے جس کا وقت اور مقام کوئی بڑے سے بڑا حادثہ بھی نہیں بدل سکتا عام طور پر دماغ،کھوپڑی یا گردن میں لگنے والی چوٹ جان لیوا ثابت ہوتی ہے لیکن برازیل میں ایک شخص گردن سے سریاآرپار ہوجانے کے باوجود زندہ بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پیشے سے مزدور 47سالہ فرانسسکو باروسوعمارت تعمیراتی کام میں مصروف تھاجب پھسل کر سیمنٹ کے ستون سے نکلے10فٹ بڑے سریے پر جاگرا۔عمارت کی بنیادوں کے طور پر بنائے جانے والے اس ستون سے نکلا یہ سریا باروسو کی گردن سے آرپار ہوگیا لہٰذا اُسکے ساتھیوں نے دونوں اطراف سے سریے کو کاٹتے ہوئے اُسے گردن میں پھنسے سریے سمیت اسپتال پہنچایا۔ایک طو یل اور مشکل آ پریشن کے بعدڈاکٹرز باروسوکی گردن سے سریا نکا لنے میں کا میاب ہو گئے جن کے مطابق گردن میں کوئی بڑی شریان کٹنے سے محفوظ رہی اس لیے باروسو تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن ہے۔