دلچسپ و عجیب
18 ستمبر ، 2012

کاغذ سے بنا انوکھاروبوٹ ،جوحرکت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے

 کاغذ سے بنا انوکھاروبوٹ ،جوحرکت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے

ٹوکیو…این جی ٹی…ویسے تو دنیا بھرمیں ماہر انجینئرز لوہے اور بھاری مشینوں سے مختلف اشکال اور صلا حیتوں کے حامل روبو ٹ تیا رکر رہے ہیں لیکن جاپانی شہر ٹوکیو میں ایک سائنسی ماہر نے کاغذ سے ایساجدیداور دلچسپ روبوٹ تیا ر کیاہے جو حرکت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ماہر شخص نے انسان سے مشابہہ اس روبوٹ کو تیار کرنے کیلئے پہلے کاغذ کے ایک صفحے کو مختلف سائز اور شکلوں کے ٹکٹروں میں تبدیل کیا اور پھر انہیں اس انداز سے ترتیب دیا کہ وہ ایک پیچیدہ روبوٹ کی شکل میں ڈھل گئے ۔اس انوکھے اور دلچسپ روبوٹ میں کاغذ سے بنی ننھی ننھی چرخیاں نصب کی گئی ہیں جن کو روبوٹ میں نصب چابی کے ذریعے گھمایا جائے تو یہ حرکت کرتے ہوئے آگے بڑھنا شروع کر دیتا ہے۔

مزید خبریں :