سردیوں میں خشک ہونٹوں سے چھٹکارا کیسے پائیں؟

فوٹو: فائل

موسم سرما میں جہاں گرما گرم کافی اور خشک میوے جات کھانے کا اپنا مزہ ہوتا ہے وہیں اس موسم میں ہمیں جلد سے متعلق مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

سردیوں میں ہماری جلد بے حد خشک اور بے جان نظر آتی ہے اور ہمیں انہیں تر رکھنے کے لیے بار بار اسے موائسچرائز کرنا پڑتا ہے۔

آپ بھی موسم سرما کی وجہ سے خشک اور پھٹے ہونٹ ہونے کی وجہ سے پریشان ہوں گے، اسی لیے آج ہم آپ کو ایسے آسان اور گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جس پر عمل کرنے کے بعد آپ کے ہونٹ سردیوں میں بھی نرم اور ملائم رہیں گے۔  

1۔ ایکسفولیئٹ (اسکرب کرنا)

فوٹو: فائل

جس طرح ہمارے چہرے اور جسم کو ایکسفولیئشن کی ضرورت ہوتی ہے بلکل اسی طرح ہمارے ہونٹوں کو بھی اسکرب کرنا بہت ضروری ہے۔

ہونٹوں کو روزانہ چینی میں لیمو ملا کر اسکرب کرنے سے بے جان جلد نکل جاتی ہے اور اس کے بعد ہونٹوں کو فوراً موائسچرائز کرنے سے آپ کے ہونٹ نرم ہو جائیں گے۔

2۔ شہد کا استعمال

فوٹو: فائل

ہمیں اپنی خوراک میں شہد کا استعمال ضرور کرنا چاہیے کیونکہ اس میں اینٹی بیکٹیریل خاصیت ہوتی ہے جس سے جلد ترو تازہ رہتی ہے۔

سردیوں میں روزانہ شہد میں لیموں ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے آپ کے ہونٹ خشک نہیں ہوں گے۔   

3۔ پانی کا زیادہ استعمال

فوٹو: فائل

سردیوں میں ہم پانی کی مقدار کم کر دیتے ہیں اور پھر ہمیں یہ شکایت رہتی ہے کہ ہمارے ہونٹ خشک اور پھٹ جاتے ہیں۔

سردی ہو یا گرمی ہمیں دن میں پانی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیے کیونکہ پانی سے جلد بھی ترو تازہ رہتی ہے۔

مزید خبریں :