04 اکتوبر ، 2012
لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں کار کے بمپر میں پھنسے کتے کو امدادی ٹیموں نے بحفاظت گرِل سے نکال لیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹاؤن Tauntonمیں 50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ایک گاڑی سے کتا ٹکرا گیا لیکن ڈرائیور کتے کو دیکھنے سے قاصر رہا اور سمجھا کہ شایداسے کوئی نقصان نہیں پہنچا اوروہ بھاگ گیا ہے۔ا سی اندیشے میں ڈرائیور تقریباً 11میل دور تک نکل آیا اور گاڑی کے رکنے پرجیسے ہی کتے کو گاڑی کے بمپر میں پھنسا دیکھا تو فوراً ہی قریبی پولیس اسٹیشن جا پہنچا۔پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کے قریب گرِل میں پھنسے کتے کو کڑی محنت کے بعد بحفاظت نکال لیا جسے معمولی زخمی ہونے کی بنیاد پر اسپتال پہنچادیا گیا۔