05 اکتوبر ، 2012
نیو یارک. . . .امریکی میں ایک مقامی کمپنی نے دنیا کا مہنگا ترین کافی میکر تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔منفرد اسٹائل اور انداز سے بنائے گئے اس کافی میکر کی قیمت 11 ہزار 11سو ایک ڈالر ہے جو کافی بھی ذرا ہٹ کر ہی ذائقہ دار بناتا ہے۔سات انچ چوڑے اس مہنگے ترین کافی میکر کو عالمی اعزاز حاصل کر نے کے بعد عام نمائش کیلئے نا صرف مختلف ٹی وی شوز میں پیش کیا گیا بلکہ اس سے بنی کافی سے لو گوں کی تواضع بھی کی گئی ۔