دلچسپ و عجیب
05 اکتوبر ، 2012

لندن کی آرٹ گیلری میں بارش برستی ہے لیکن نیچے کھڑافرد بھیگتا نہیں

لندن…بر ستی بارش میں کھڑے ہونے والا ہر شخص بھیگتا ضرور ہے لیکن لندن کی ایک آرٹ گیلری میں ایسا کمرہ متعارف کر وایا گیا ہے جہاں بارش برستی ہے لیکن اس کے نیچے کھڑے افراد بھیگتے نہیں۔اس دلچسپ 'Rain Room' کو گیلری کے ایک کمرے میں اس انداز میں تیار کیا گیا ہے جس میں 2ہزار 5سو لیٹر پانی استعما ل کیا گیا ہے اور ایک منٹ کے دوران 1ہزار لیٹر پانی چھت سے نیچے بر ستا ہے۔اس Rain Room' کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایسے سینسرز نصب کیے گئے ہیں جو اس کے نیچے کھڑے افراد کے بجائے صرف اس کے اردگرد پانی بر ساتے ہیں اور اس طرح برستی بارش کے تلے کھڑا فرد خشک ہی رہتا ہے،ہے نہ مزے کی بات۔

مزید خبریں :