05 اکتوبر ، 2012
پیرس…زمین پر دوڑ نے کے مقابلوں کا انعقاد تو کیا جاتا ہی ہے لیکن فرانس میں پیرا مو ٹر اسکائی ریس کا اہتما م کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے جیت کیلئے اڑ کرریس لگائی۔ان پیرا گلائیڈر نے سر سبز وشاداب فصلوں پر پیرا مو ٹر ز کا استعما ل کر کے زمین سے چند فٹ کی بلندی پر اڑان بھری اور دیکھتے ہی دیکھتے مقررہ فاصلہ طے کر لیا۔اس ریس کے دوران پیرا گلائیڈر زکو زمین پر نصب کون کی شکلوں والی رکاوٹوں کو بھی اڑتے ہو ئے پار کر نا تھا جنھیں اس طرح ایکشن میں دیکھنے کیلئے لو گوں کی بھی ایک بڑی تعداد وہاں مو جود تھی۔