07 اکتوبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی …امریکی ریاست نیو میکسیکو میں دنیا کے سب سے بڑے ہا ٹ ائیر بلو ن فیسٹول (Hot Air Balloon Festival)کاآ ٓغا ز ہو گیا ہے۔اس خو بصورت میلے میں پانچ سو سے زائد غبارے شامل ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس میں شر کت کر نے کے لیے نیو میکسیکو پہنچ چکے ہیں۔ میلے میں منفر د اشکا ل کے عظیم الشان غبا رے شامل ہیں اور آ سمان ان کے خو بصورت رنگوں سے سج گیا ہے۔ پہلی بار اس میلے کاانعقاد1971 میں کیا گیا تھا جو گز شتہ چالیس سال سے کامیابی سے جا ری ہے ۔