07 اکتوبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی …عام طور پر کہیں کسی بلڈنگ میں آگ لگ جائے تو فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا جاتا ہے لیکن اب اسکی ضرورت نہیں رہی،کیونکہ یہ کام بھی اب روبوٹ سر انجام دیں گے۔امریکی ماہرین نے اس مقصد کیلئے ایک ایسا جدید ٹیکنالوجی کا حامل روبوٹ تیار کیا ہے جس کا کام صرف آگ بجھانا ہے۔Thermite نامی اس روبوٹ کو جنگی ٹینک کی شکل میں چھوٹے سے سائز میں تیار کیا گیا ہے جسے باآسانی ریموٹ سے کنٹرول کیا جاتاہے۔ یہ فا ئر فائٹنگ روبوٹ اپنے اندر نصب کیمروں اور سینسرز کے ذریعے اُن خطرناک مقاما ت میں بھی آگ بجھاتاہے جہاں جانی نقصان کے باعث انسانوں کی رسائی ممکن نہیں۔