08 اکتوبر ، 2012
نیو یارک…انسانوں کاغصیلا ہونا تو عام سی بات ہے لیکن اس بی مانو کو تو دیکھئے جس کی ناک پر ہر وقت غصہ رکھا رہتا ہے ۔ امریکا کی انوکھی پرشین بلی اپنے کڑوے مزاج کی وجہ سے کافی مشہور ہے جس کی مالکن اس کے دن بھر جتنے بھی نخرے کیوں نا اٹھا لے لیکن اس کا غصہ کسی صورت کم نہیں ہوتا اور اسی طرح ناک چڑھا کر ماتھے پر بل ڈالے یہ بلی غصے سے گھر میں گھومتی نظرآتی ہے ۔