08 اکتوبر ، 2012
میکسیکوسٹی…این جی ٹی…میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں بے گھر افراد پر مشتمل ٹیموں کے سالانہ فٹ بال ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔10ویں سالانہ ہوم لیس فٹ بال ورلڈ کپ کے مقابلوں کے لیے میکسیکو سٹی کے تاریخی پلازہ کے قریب تین اسٹیڈیم بنائے گئے ہیں جن میں5ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔6اکتوبر سے شروع ہونے والے اس منفرد اور دلچسپ نوعیت کے فٹ بال ورلڈ کپ میں دنیا بھرکے 48ممالک سے چار ،چار کھلاڑیوں پر مشتمل مردوں اور خواتین کی62 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ بے گھر ہوں یا رہے ہوں اور ان کی کم سے کم عمر16سال ہونی چاہیے جبکہ وہ صرف ایک بار ہی اس ورلڈ کپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔7،سات منٹ کے دو ہاف پر مشتمل اس فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل 14اکتوبر کو ہوگا جبکہ پچھلی بار کی چیمپین اسکاٹ لینڈ کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔