09 اکتوبر ، 2012
برلن …جرمنی کی ایک مقامی یو نیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو فٹ بال کھیلنے کی صلا حیت رکھتا ہے۔NimbRo نامی یہ روبوٹ چار فٹ بڑا ہے جو پھرتی سے بھاگ کر تو نہیں لیکن اپنے مشینی جسم کو آہستگی سے ہلا جلا کر با کمال طریقے سے فٹ بال کو کک مارتا ہے۔ اس روبوٹ میں نصب سینسرز اور کیمروں کی بدولت یہ فٹ بال کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنی دھاتی ٹانگوں کو مختلف انداز میں مو ڑ تا بھی ہے جسے تجرباتی ٹیسٹ کے بعد عام نمائش کیلئے بھی پیش کیاگیا۔