10 اکتوبر ، 2012
نیو یارک…پیچیدہ اور بھاری بھرکم سواریاں تو آپ نے بہت دیکھی ہونگی لیکن اس سائیکل کی خصوصیت اس کا مختصر اور سادہ ترین ڈیزائن ہے۔ایک ماہر امریکی شخص نے "ڈبل یونی سائیکل" نامی یہ انوکھی بائیک تیار کی ہے جس میں نا تو کوئیChainنصب ہے اور نا ہی کوئی پیچیدہ پرزہ استعمال میں لایا گیا ہے ۔ یہ انوکھی بائیسکل صرف دو پہیئوں ، پیڈل اور ہینڈل پر مشتمل ہے جبکہ پچھلے پہیئے میں پیڈلزلگائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں یہ سائیکل ناصر ف کم وزن ہے بلکہ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ بآسانی اُٹھا کر منتقل کیا جا سکتاہے ۔