دلچسپ و عجیب
10 اکتوبر ، 2012

سنگاپور نرسنگ ہوم میں دل جو ئی کیلئے روبوٹ متعارف

سنگاپور نرسنگ ہوم میں دل جو ئی کیلئے روبوٹ متعارف

بنکاک…سنگاپور کے محققین اور سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹک پولر بےئر ڈیزائن کرلیا ہے جو بڑی عمرکے افراد کی دل جوئی میں بیحد معاون ثابت ہورہا ہے۔سنگاپور کے ایک نرسنگ ہوم میں متعارف کروایا گیا یہ پولر بےئر ہنسنے ،رونے اور ہاتھ ہلا نے کے علا وہ تین سو مختلف جذبات کا اظہار کر سکتاہے جس میں نصب تیر ہ حسا س سینسر ز ار دگر د کے ماحو ل کو محسو س کر کے انتہائی حقیقی ردِ عمل کااظہار کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بیما ر اور عمر رسیدہ افراد کی دل جو ئی کر نے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا سفید و نرم و ملائم مصنوعی بالوں والا یہ بےئرناصرف انسان کے چھونے کے بعد سر اور جسمانی حرکات سے اپنے جذبات کا اظہار کرتاہے بلکہ باقاعدہ بات چیت اور پڑھنے کی قابلیت بھی رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹک بےئر ایک جدید قسم کا کھلو نا ہے جو اپنی معصوم حر کتوں سے بیما ر اور عمر رسیدہ افراد کی نا صرف تنہا ئی کو ختم کر ے گی بلکہ انہیں جسما نی طور پر توانا رکھنے میں بھی مدد گا رثا بت ہو گی۔

مزید خبریں :