10 اکتوبر ، 2012
لندن…اس غوطہ خور کو دیکھئے جسے اپنی سانسوں پر اتنا بھروسہ ہے کہ اس نے زیرِ آب ہوا کے رنگز بنانے کا منفرد مظاہرہ پیش کیا۔یہ نوجوان بغیر آکسیجن کے اپنی سانس روک کر سوئمنگ پول میں غوطہ خوری کیلئے پہنچا تو گہرائی میں جاتے ہی سیدھا لیٹ کر اپنے منہ سے رنگز بنانے شروع کر دئیے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک سانس کے اندر 35رنگز بنا تے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔