10 اکتوبر ، 2012
ویانا…این جی ٹی …زندگی ہر انسان کو عزیز ہو تی ہے لیکن دنیا میں ایسے نڈر لوگ بھی مو جود ہیں جو اپنی جا ن کو ہتھیلی پر رکھ کرمشکلات کا سامناکر تے ہیں۔دنیا میں با صلا حیت لو گوں کی کمی نہیں اور اس بات کو ثابت کیا ایک آسڑین نوجوان نے جو گزشتہ کئی سالوں سے بغیر کسی سہارے کے ہا تھوں کے ذریعے خطرناک چٹانوں پر مہم جو ئی کر نے کے بعد انکے بیچ باریک رسی پر چلتانظر آتا ہے۔23سالہ Mich Kemeterنا می اس نوجوان نے حال ہی میں فرانس میں1ہزارفٹ اونچی چوٹی بناء حفاظتی آلات کے سَر کرکے دیکھنے والوں کی سانسیں تھمادیں۔کیمیٹر کی مہم جوئی یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ ہزارفٹ کی بلندی پر دو چٹانو ں کے درمیان65فٹ طویل فاصلہ بغیر کسی سہارے کے با ریک رسی کے اوپر چلتے ہوئے دومنٹ میں عبور کردکھایا نیچے دیکھنے والوں کی حلق میں اٹکی سانسیں بھی بحال کردیں کیونکہ ذرا سی بھی غلطی اسے موت کے منہ میں پہنچا سکتی تھی۔ واضح رہے کہKemeterاپنی اس منفرد صلاحیت کے ذریعے اب تک تیز رفتاری سے مہم جوئی کر کے کئی عالمی ریکارڈ بھی قائم کرچکا ہے۔