10 اکتوبر ، 2012
نیویارک …این جی ٹی …کچھ لوگ اپنی پسندیدہ اشیا سے اس قدر محبت کرتے ہیں کہ انتہائی پرانی ہو نے کے باوجود بھی ان کا استعمال ترک نہیں کرتے ۔اس کی بہترین مثال 102سالہ یہ امریکی خاتون ہیں جن کی 82 سال پرانی گاڑی کی اہمیت آج بھی ان کیلئے پہلے روز جتنی ہی اہم ہے۔ 8دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے زیراستعمال 1930کا یہ لگژری ماڈل مارگریٹ نامی اس خاتون کی ہر دلعزیر گاڑی ہے جس کا وہ اس قدر خیال رکھتی ہیں کہ پلگ درست کر کے اس کا آئل تک بآسانی تبدیل کر لیتی ہیں اورفخر سے اسے سڑکوں پر ڈرائیو کرتی نظر آتی ہیں۔