10 اکتوبر ، 2012
لاس ویگاس …این جی ٹی …امریکی ریاست نیواڈا سے تعلق رکھنے والے شخص نے جوگرز کی سب سے زیادہ جوڑیاں جمع کرکے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے نئے ایڈیشن میں شامل کروالیا ہے۔جورڈی گیلر نامی اس دیوانے کے پاس کئی معروف برانڈز سمیت مختلف قیمتوں اور ڈیزائنزوالے جوگرز کی2ہزار388جوڑیاں موجود ہیں۔13سال قبل جوگرز کی جوڑیاں جمع کرنے کے شوق کو دلجمعی سے شروع کرنے والے گیلر نے لاس ویگاس کے ایک شاپنگ سینٹر میں 7ہزار500اسکوائر فٹ رقبے پر محیط شوزیم نامی عجائب گھر کھول رکھا ہے جس میں انکا جوگرز کا مجموعہ نفاست سے سجایا گیا ہے۔1ملین ڈالر سے زائد مالیت کی حامل جوگرز کی یہ جوڑیاں گیلر کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔