ڈبلیو ایچ او نے ایک سے زائد قسم کی کورونا ویکسین لگوانے والوں کو خبردار کردیا

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لوگ کورونا کی ایک سے زائد قسم کی مختلف ویکسین نہ لگوائیں۔

ڈبلیو ایچ اوکی چیف سائنٹسٹ کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد کمپنیوں کی ویکسین لگوانا خطرناک رجحان ہے کیونکہ اس کے صحت پر اثرانداز ہونے سے متعلق اعداد و شمار انتہائی کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مختلف ممالک کے شہری یہ فیصلہ کرنا شروع کر دیں کہ انہیں کب تیسری اور چوتھی ویکسین لگوانی ہے تو افراتفری کی صورت حال پیدا ہو جائے گی۔


مزید خبریں :