11 اکتوبر ، 2012
روم…اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے اپنی داڑھی کوٹوتھ پکس سے سجا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔اطالوی قصبے کارلو سے تعلق رکھنے والے25سالہ ایڈ کاھل نے عام استعمال کی جانے والی 3ہزار107ٹوتھ پکس کو اپنی داڑھی کے بالوں میں پھنسا تے ہوئے یہ منفرد کار نامہ سر انجام دیا۔آئرش ریڈیو اسٹیشن میں کیے گئے اس منفرد مظاہرے کے دوران کاھل کو یہ تمام ٹوتھ پکس اپنی داڑھی کے بالوں میں اٹکانے میں کم از کم تین گھنٹے لگے۔ گینز انتظامیہ کی جانب سے کاھل کی اس کاوش کو داڑھی میں سب سے زیادہ ٹوتھ پکس لگانے کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہوئے ریکارڈ بکس کا حصہ بنادیا گیا ہے۔