11 اکتوبر ، 2012
اوہائیو…امریکی ریاست اوہائیو میں دوران کھیل نامور میوزیکل بینڈ نے دنیا بھر میں بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ کلاسک وڈیو گیمز کو اپنے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ 2 سو 25 افراد پر مشتمل اس بینڈ نے مو سیقی کے آلات کو تھام کر نہ صرف سر بکھیرے بلکہ کلاسک وڈیو گیمز جیسےPokemon،Pac-Man،اورMarioکے کرداروں کوبھی اسٹیڈم میں بنایا۔اسٹیڈیم میں بیٹھے افراد اس بینڈ کی مو سیقی کی صلا حیتوں کے ساتھ ساتھ ان کی اس فن میں مہارت کو بھی دیکھ کر بے حد محظوظ ہو ئے۔