11 اکتوبر ، 2012
لندن…پُش اپس اور ریوبک کیوب حل کر نا دونوں ہی مشکل کام ہیں جنھیں ایک ساتھ کر نا ناممکن نظر آتا ہے لیکن اس شخص نے ان دونوں کاموں کو بیک وقت کرکے سب کو حیران ہی کر دیا ۔اس شخص نے زمین پر لیٹتے ہوئے ایک ہاتھ سے پش اپس کیئے جبکہ دوسرے ہاتھ میں پکڑے ریوبک کیوب کو کسی بھی غلطی کے بغیر با آسانی سے حل کیا۔چند ہی منٹوں کے بعد ریوبک کیوب بھی حل ہو گیا اور پش اپس بھی جو کہ مہارت کا ایک منفرد مظاہرہ ہے۔