دلچسپ و عجیب
11 اکتوبر ، 2012

امریکی سائنسدانوں نے جدید سینسرز سے لیس روبوٹک جہاز تیار کرلیا

امریکی سائنسدانوں نے جدید سینسرز سے لیس روبوٹک جہاز تیار کرلیا

بوسٹن…امریکا کی میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے بنا پائلٹ ،ریموٹ کنٹرول اور جی پی ایس کے چلنے والا روبوٹک جہاز تیار کرلیا ہے۔جدید سینسرز سے لیس یہ روبوٹک جہاز بناء کسی مدد کے دشوار گزار راستوں کے درمیان اپنے بل بوتے پر اُڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے مزین اس روبوٹک جہاز کی ایک گیرج میں آزمائشی پرواز کروائی گئی ،جہاں بناء پائلٹ یا پھر ریموٹ کنٹرول کی مدد لیے بغیر اس جہاز نے اپنے سینسرز سے رکاوٹوں کی شناخت کی اور گیرج کے تمام ستونوں سے بنائے ٹکرائے کامیابی سے اُڑتا نظر آیا۔خودکار نظام والا یہ جہاز ناصرف سینسرز کا بخوبی استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ تنگ راستوں میں اپنی رفتار ہلکی تیز بھی کر سکتا ہے۔

مزید خبریں :