17 جولائی ، 2021
اداکارہ حبا بخاری نے جیو انٹرٹینٹمنٹ کے بینر تلے نشر کیے جانے والے ڈرامے فتور میں اپنی ڈریسنگ سے متعلق گفتگو کی ہے۔
حال ہی میں ویب چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران میزبان نے حبا بخاری سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے گئے جس میں اداکارہ سے ڈرامہ فتور میں پہنے جانے والے ملبوسات اور میک اپ سے متعلق سوال کیا گیا۔
حبا بخاری نے بتایا کہ ڈرامہ فتور کے ہدایتکار سراج الحق ہیں اور ان کے ذہن میں ہمیشہ ایک چیز ہوتی ہے، وہ یہ کہ سب کچھ ایک خواب نظر آئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا ڈرامے کے لیے وارڈ روب 7th اسکائی کی پیشکش تھی لہٰذا اسے میں نے اپنے لیے خود پسند نہیں کیا، اداکار اکیلا کسی بھی چیز کا ذمہ دار نہیں ہوتا، ہم صرف ایک جاب کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ’فتور‘ کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔
زنجبیل عاصم کے قلم سے تحریر کی گئی قسمت اور محبت کی اِس نئی کہانی میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ناموراداکار فیصل قریشی بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔