12 اکتوبر ، 2012
واشنگٹن…ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجی گئی کیوروسٹی نے نئی تصاویر بھیج ہیں،بھیجی گئیں تصاویر میں انکشاف ہوا ہے کہ مریخ پر زمین سے مشابہہ چٹانیں پائی گئی ہیں۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ ناسا کی مریخ گاڑی کیوروسٹی نے وہاں ماضی میں بہتے ہوئے پانی کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔گاڑی کے روبوٹ نے ایک پتھر کی تصاویر اکٹھی کی ہیں جو کنکروں اور ریت کی آمیزش سے بنا ہے۔ مشن ٹیم کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پتھر کے اندر پائے جانے والے کنکروں کی شکل اور حجم یہ ظاہر کرتے ہیں کہ انھیں پانی کہیں سے بہا کر لایا ہے اور پانی ہی نے کٹاوٴ کے عمل کے ذریعے ان شکل و صورت میں تبدیلی پیدا کی ہے۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ مریخ گاڑی نے قدیم ندیوں کا ایک جال بھی دریافت کر لیا ہے۔