دنیا
Time 01 اگست ، 2021

حوثی باغیوں کے 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد حملے ناکام بنائے: ترجمان عرب اتحاد

سعودی فوجی اتحاد نے حوثی باغیوں کے ایک لاکھ 28 ہزار  سے زائد حملے ناکام بنا دیئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان عرب فوجی اتحاد بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ  باغیوں کے ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد حملے ناکام بنائے۔

بریگیڈئیر  جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثی ملیشیا نے 383 میزائل اور  960 ڈرون حملے کیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی فوجی اتحاد  کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کا میزائل شکن فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے اور حوثی باغیوں کے ڈرونز تباہ کرنے کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔


مزید خبریں :