دلچسپ و عجیب
13 اکتوبر ، 2012

دبئی:تاج محل کے بعد اب اہرامِ مصر بھی تعمیر کرنے کا فیصلہ

 دبئی:تاج محل کے بعد اب اہرامِ مصر بھی تعمیر کرنے کا فیصلہ

دبئی…این جی ٹی …متحدہ عرب امارات نے مصر میں موجود اہرام، دبئی میں تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دنیا کے سات عجوبوں میں شامل ان اہراموں کو دیکھنے کیلئے اب مصر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ دبئی میں گیارہ منزلوں پر مشتمل ایک ایسی عمارت تعمیر کی جائیگی جو ہو بہو اہرامِ مصر سے مشابہہ ہو گی۔ایک سو بیس ملین درہم کی لاگت کے اس منصوبے کو اگلے دوسالوں میں مکمل کر لیا جائے گا جس میں کئی دفاتر اور میوزیم بھی بنایا جا ئیں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل دبئی میں ہی بھارت میں واقع محبت کی یادگارتاج محل کی ہوبہو نقل تعمیر کئے جانے کا اعلان بھی کیا گیا تھاجس پر ایک ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

مزید خبریں :