15 اکتوبر ، 2012
لاس اینجلس…امریکی ریاست فلوریڈامیں ایک زیرِ تعمیر5منزلہ پارکنگ گیرج منٹوں میں زمین بوس ہو گیا۔ معمول کے مطابق مزدور اس پارکنگ گیرج کی تعمیر کا کام کر رہے تھے کہ اچانک عمارت میں سے گڑ گڑاہٹ کی آواز آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بلڈنگ گر کر زمین بوس ہو گئی۔پین کیک (Pancake)اسٹائل میں تیار کیے جانے والے اس پارکنگ گیرج کے حادثے میں تین افرادجاں بحق جبکہ متعددزخمی ہو ئے۔فی الحال اس پارکنگ گیرج کی تباہی کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔