دلچسپ و عجیب
15 اکتوبر ، 2012

پہاڑوں پر فری اسٹائل بائیسائیکل اسٹنٹس کے مقابلوں کا انعقاد

 پہاڑوں پر فری اسٹائل بائیسائیکل اسٹنٹس کے مقابلوں کا انعقاد

نیو یارک…امریکی ریاست اُتاہ کے قصبے ورجن میں ماؤنٹین بائیک چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ورجن کے پہاڑی سلسلوں کے بیچوں بیچ منعقد کیے گئے اس مقابلے میں دنیا بھر سے ماہر بائیکرز نے حصہ لیا۔کئی راؤنڈز میں تقسیم اس چمپئن شپ میں دنیا بھر سے شریک بائیکرز کو پہاڑی سلسلے کے درمیان موجود اونچی نیچی پگڈنڈیوں اور ڈھلوانی راستوں پر مہارت سے بائیسائیکل چلانے کا مظاہرہ کرنا تھا۔مختلف راؤنڈزاور دشوار گزار ٹاسکس پر مشتمل یہ چمپئن شپ کینیڈا کے بائیکر نے جیت لی جبکہ ورسیلز اور اُتاہ کے کھلاڑی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :