دنیا
Time 18 اکتوبر ، 2021

سابق امریکی وزیرخارجہ کولن پاول کورونا کے باعث انتقال کرگئے

سابق امریکی وزیرخارجہ کولن پاول کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کولن پاول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال کورونا کے باعث ہوئی طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوا۔

خیال رہےکہ کولن پاول سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر کے دور میں 2001 سے لےکر 2005  تک امریکا کے سیکرٹری خارجہ رہے۔

افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کے دوران کولن پاول ہی وزیر خارجہ تھے اور انہیں  پہلے افریقی نژاد امریکی وزیرخارجہ ہونےکا اعزاز حاصل ہے۔

سیاست میں آنے سے قبل کولن پاول امریکی فوج کے سربراہ اور امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر بھی رہ چکے تھے۔

مزید خبریں :