Time 13 دسمبر ، 2021
کھیل

آئی سی سی اور زمبابوے کرکٹ سے وابستہ فیصل حسنین چیف ایگزیکٹو پی سی بی مقرر

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور  زمبابوے کرکٹ سے وابستہ رہنے والے فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا گیا ہے۔

وسیم خان نے ستمبر میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی استعفی دے دیا تھا۔

اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی جگہ فیصل حسنین کو پی سی بی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا ہے۔

فیصل حسنین جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، انہوں نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

فیصل حسنین اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فائننس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔

چئیرمین پی سی بی رمیز  راجا کا کہنا ہے کہ فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

مزید خبریں :