دنیا
Time 11 جنوری ، 2022

سال 2021 ریکارڈ پر موجود گرم ترین 5 سالوں میں سے ایک تھا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یورپی سائنسدانوں کا کہنا ہےگزشتہ سال 2021 اب تک ریکارڈ پر موجود گرم ترین 5 سالوں میں سے ایک تھا۔

یورپی یونین کی انفارمیشن ایجنسی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس (The EU's Copernicus Climate Change Service) کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 2021 میں یورپ، شمالی امریکا اور بحیرہ روم میں بھی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

سائنسدانوں کے مطابق سال 2021 میں فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور میتھین گیس کی سطح میں نیا اضافہ دیکھاگیا ہے جو ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں حیران کن اضافہ اس بات کی جانب اشارہ ہےکہ لوگوں کو زندگی گزارنےکے طریقوں کو تبدیل کرنا ہوگا اورکاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرکے دیر پا ترقی کے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے علاوہ میتھین گیس میں بھی خاطر خواہ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :