30 اکتوبر ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…31اکتوبر کو منائے جانے والے ہیلووین کے تہوارکا جوش و خروش تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور رواں برس ہر کوئی اس تہوار کو انوکھے انداز میں منانے کا خواہشمند نظر آرہا ہے۔اِسی تہوار کی مناسبت سے چین کے علاقےSongjiangمیں ہیپی ویلی امیوزمنٹ پارک کو کدوؤں کے تھیم پارک میں تبدیل کردیا گیا ہے۔1لاکھ50ہزار کدوؤں کو استعمال میں لاتے ہوئے اس امیوزمنٹ پارک میں گھر اور اہرام تیار کیے گئے ہیں جبکہ کدوؤں کی مدد سے ہی انوکھا ترازو اور دیگر کئی اشیاء تخلیق کرکے بچوں کی دلچسپی کا سامان پیدا کیا گیا ہے۔