صحت و سائنس
31 اکتوبر ، 2012

جوڑوں کے درد میں چیری کا استعمال مفید ہے، امریکی ماہرین

جوڑوں کے درد میں چیری کا استعمال مفید ہے، امریکی ماہرین

لاس اینجلس … امریکی ماہرین نے جوڑوں کے درد میں چیری کو مفید قرار دیدیا۔ ماہرین نے تحقیق کے دوران دو روز تک تین بار مریضوں کو چیری کھلائی جس سے ان کی بیماری کی علامات میں کمی واقع ہوئی اور ان میں بہتری دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق چیری جوڑوں کے درد کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید اور کارآمد ہیں۔ ہر100 میں سے ایک شخص جوڑوں کے درد کی بیماری سے متاثر ہے، ایسے مریضوں کو چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر چیری کا استعمال کریں اس کے مثبت اور حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے اور علامات میں بھی واقع ہوگی اور وہ صحت مند زندگی بسر کر سکیں گے۔

مزید خبریں :